News

6/recent/ticker-posts

بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی جیت پر مفتی مینک بھی خوشی سے نہال

زمبابوے کے مشہور اسلامی اسکالر اسماعیل ابنِ موسیٰ مینک کی جانب سے پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں جاری میچز کے دوران پاکستان بمقابلہ بھارت میچ ہوا، اس میچ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کو تاریخی شکست کا مزا چکھایا گیا جس کی دھوم تا حال دنیا بھر کے میڈیا چینلز سمیت ٹوئٹر پر بھی سنائی دے رہی ہے۔ جہاں پاکستانیوں، کشمیریوں اور بھارتیوں کی جانب سے بھی گرین شرٹس کی بے مثال کارکردگی پر داد دی جا رہی ہے، وہیں زمبابوے کے مشہور اسلامک اسکالر بھی پاکستان 11 کی تعریف اور جیت پر خوشی کا اظہار کیے بنا نہیں رہ سکے ہیں۔ مفتی اسماعیل مینک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ’شاباش پاکستان، بہت اچھی فتح حاصل کی ہے، ماشاء اللّٰہ۔‘ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف 10 وکٹ سے فتح حاصل کی تھی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments