News

6/recent/ticker-posts

ریاستِ مدینہ اور پاکستان میں تبدیلی پر وزیراعظم عمران خان کا مؤقف

وزیراعظم عمران خان نے ریاستِ مدینہ کے اصول بیان کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کے رہنما اصول ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضع کیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وضع کردہ اصولوں نے ہر دور کی عظیم ترین تہذیبوں کی بنیاد رکھی۔ عمران خان نے کہا کہ آج ہمیں اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرتے ہوئے ان اصولوں پر عمل کیلئے جدوجہد کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قوموں کے عروج و زوال کا عمل، تہذیبوں کے عروج و زوال سے مختلف ہوتا ہے۔ قومیں بیرونی حملوں کا ہدف بنتی ہیں، داخلی سطح پر شکست وریخت سے گزرتی ہیں مگر تہذیبوں کا معاملہ یہ نہیں ہے۔ تہذیبوں کو باہرسے کوئی نہیں مار سکتا، وہ صرف خود کشی کرتی ہیں۔ ہر قوم کا جوہر، اس کے روحانی اصول ہیں۔ جب یہ اصول مر جاتے ہیں، قومیں مردہ ہو جاتی ہیں۔ مسلم تہذیب میں، ہماری روحانی اصولوں کا ظہور، ریاستِ مدینہ کی صورت میں ہوا ، جو اللہ کے رسول محمدﷺ نے قائم فرمائی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ


Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments