News

6/recent/ticker-posts

علالت کے دوران وزیرِاعظم سمیت کسی کو میری یاد تک نہیں آئی، ڈاکٹر قدیر

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنے خط میں وزیراعلیٰ سندھ کو کہا کہ آپ کے علاوہ وزیرِ اعظم اور دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو میری یاد تک نہ آئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایٹمی پروگرام کے خالق محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو لکھا خط منظرِ عام پر آگیا ہے، جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے بھیجے گئے گلدستے کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے لکھا کہ میں اب پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں، میں شکر گزار ہوں کہ میرے صوبے کے وزیراعلیٰ نے مجھے مشکل وقت میں یاد رکھا، وزیراعلیٰ سندھ کے علاوہ وزیرِ اعظم اور دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو میری یاد تک نہ آئی۔  واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر کو گلدستہ بھیجا تھا جس میں ان کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تھا، جب کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو جوابی خط 4 اکتوبر کو اسلام آباد سے لکھا گیا۔


Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments