News

6/recent/ticker-posts

امریکا نے افغانستان کو لاوارث چھوڑ دیا

افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کی رفتار اس قدر تیز ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ انہیں غلطی سے اس جگہ بھیج دیا گیا تھا۔ ہونا تو یہ تھا کہ امریکا اس جنگ میں فاتح بن کر نکلنا تھا۔ طالبان سے آزادی، جمہوریت کا قیام، مرد اور خواتین میں مساوات ان کئی وجوہات میں شامل تھیں جنہیں بنیاد بنا کر افغانستان میں لاکھوں فوجی بھجوائے گئے تھے۔ آزادی کیلئے 20؍ سال سے جاری جنگ میں افغان عوام نے بہت بڑی قربانی دی ہے۔ لاکھوں فوجیوں اور شہریوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ جنگ میں دو ہزار امریکی فوجی بھی مارے جا چکے ہیں۔ افغانستان سے امریکی انخلاء خطے کی اسٹریٹجک پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ ہے۔ لیکن اس جنگ میں جو امریکی مارے گئے ان کے خاندانوں کیلئے امریکی حکومت کے پاس کیا جواب ہے؟ جن نوجوان امریکی خواتین و مرد فوجیوں کو افغانستان میں جمہوری اقدار کے تحفظ کیلئے بھیجا گیا وہ تابوتوں میں امریکا واپس پہنچے، ایسے لوگوں کے اہل خانہ کیلئے کیا جواب دیا جائے گا؟ امریکا نے منتخب افغان حکومت کے ساتھ اسٹریٹجک معاہدہ کیا تھا اور امریکا نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس حکومت اور افغان عوام کا دفاع کرے گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ
 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments